09 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد… وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے مثالی اقتصادی فوائد کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،جس نے ممتاز ترک کمپنی ”نورول“ گروپ کے وائس چیئرمین اورگز کارمیکی کی قیادت میں بدھ کی صبح ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے ترجیحی شعبہ جات میں ہائیڈل و کول پاور پلانٹس، کراچی، لاہور موٹروے اور انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ نورول کمپنی کو خطیر سرمایہ کاری و کاروباری مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے ۔