21 مارچ ، 2012
کوئٹہ … اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی تاخیر سے آمد نے مسافروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے۔ مسافر کہتے ہیں اگر ریلوے کی کارکردگی میں بہتری نہیں لائی جا سکتی تو اس کو بند ہی کر دیا جائے۔ اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی تمام ٹرینوں کی کوئٹہ اسٹیشن میں تاخیر سے آمد کا سلسلہ حسب معمول جاری ہے بلکہ ٹرینوں کی تاخیرگھنٹوں سے دنوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔ پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس 25 گھنٹے اور راولپنڈی سے آنیوالی جعفر ایکسپریس 25 گھنٹوں سے زائد تاخیر کی شکار ہیں، ان دونوں ٹرینوں کو گزشتہ روز کوئٹہ پہنچناتھا جو تاحال نہیں پہنچ سکیں۔ ریل گاڑیوں کی آمدمیں تاخیر سے مسافروں کو شدیدذہنی کوفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے باعث مسافر سخت نالاں ہیں۔