21 مارچ ، 2012
اسلام آباد … قومی کمیشن برائے حیثیت نسواں کی چیئرپرسن انیس ہارون نے کہا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں سے متعلق 9 بلوں کے مسودے تیار کرکے انسانی حقوق کی وزارت کو بھجوادیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کمیشن برائے حیثیت نسواں کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں انیس ہارون کا کہنا تھا کہ کمیشن نے موجودہ پارلیمنٹ سے 6 قوانین منظور کرائے، جرگوں میں خواتین کیلئے ہونے والے فیصلوں میں 90 فیصد کیسز کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔ اس موقع پرایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے بااختیار کمیشن کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔