پاکستان
10 اکتوبر ، 2013

دشمن جان لے ،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم

دشمن جان لے ،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم

رسالپور…وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر دشمن جان لے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔پاکستان ایرفورس اکیڈمی رسالپورمیں گریجویٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، سرحدوں پر جنگ کے امکانات اور کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے پاس آوٴٹ ہونے والے گریجویٹس کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعظم نے گریجویٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا، اورکورس میں بہترین کارکردگی والے گریجویٹس کو شیلڈز سے نوازا۔آخر میں فضائی کرتب پیش کیے گئے۔ رسالپور اکیڈمی میں تریبت پانے والوں میں ایران ، عراق، بنگلادیش، اور سعودی عرب سمیت 16ملکوں کے کیڈٹس شامل ہیں۔تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور غیر ملکی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :