13 اکتوبر ، 2013
پشاور…ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس نے کوہاٹ کے صحافی ایوب خٹک کے قتل کے خلاف خیبر ایجنسی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں نے کوہاٹ میں قتل ہونے والے صحافی ایوب خٹک کے قتل کے خلاف جمرود میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جمرود پریس کلب سے تاریخی باب خیبر تک مارچ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات تحریر تھے۔ باب خیبر کے سامنے مظاہرین نے ایوب خٹک کے قتل کی شدید مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔