پاکستان
16 اکتوبر ، 2013

شمع حق پرستی سے باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائیگا، الطاف حسین

 شمع حق پرستی سے باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائیگا، الطاف حسین

میرپورخاص…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم  اور حضرت اسماعیل  کے صدقے ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطافرمائے تاکہ حق پرستی کی جوشمع کراچی میں روشن کی تھی اس کی روشنی سے پوراملک منورہوجائے اورباطل پرستی کااندھیرامٹ جائے ۔ انہوں نے یہ بات آج شام میرپورخاص میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضاکاروں اور میرپورخاص زون کے کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطا ف حسین نے کہاکہ میرپورخاص زون کے کارکنوں اور خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے رضاکاروں نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی بڑی تعدادمیں کھالیں جمع کرکے گزشتہ سال کاریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کوشاباش اورخراج تحسین پیش کیااورانہیں دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب کوخوش رکھے ، آپ پر بزرگوں کاسایہ قائم رکھے ،ہرگھرمیں خوشیاں بکھریں، غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی محرومیاں دورہوں، انہیں روزگار، تعلیم اور زندگی کی بنیادی سہولتیں میسرہوں، غریبوں کوبھی جینے کاحق حاصل ہو۔الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہماری محنتوں کو قبول فرمائے اورایم کیوایم پاکستان کولوٹنے والوں سے نجات دلانے اور ملک کو ہرسطح پر مضبوط سے مضبوط بنانے میں کامیاب ہوسکے۔انہوں نے انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی کیلئے مثالی کرداراداکرنے پر میرپورخاص زون کی تمام ماوٴں بہنوں کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے میرپورخاص کے تمام تاجروں،دکانداروں،مزدوروں اورکسانوں سمیت تمام اہلیان میرپورخاص کوعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں :