10 جنوری ، 2012
ممبئی … کترینہ کیف کے لیے نیا آئٹم سونگ چکنی چمیلی کافی خوش قسمت ثابت ہورہا ہے کیونکہ نہ صرف شیلا کی جوانی کے بعد اس گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں بلکہ کترینہ کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی شیلا اور چکنی چمیلی 24سالہ کترینہ کیف62سالہ تامل سپر اسٹار رجنی کانت کیساتھ رومانس کرتی نظر آئینگی۔تامل زبان کی فلم کوچادیاں کی ہدایتکاری رجنی کانت کی بیٹی سوندریا دے رہی ہیں جنہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے کہ فلم کی ہیروئن کے کردار کے لیے کترینہ سے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ اس فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے پہلے ودیا بالن کا نام لیا جارہا تھا تاہم کترینہ ودیا کو مات دیتے ہوئے اس فلم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔