18 اکتوبر ، 2013
کراچی…خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹراحمدعلی نے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ سالہ سال کسی نہ کسی صورت جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت کاجوننھاپودہ لگایاتھاآج وہ تناوردرخت بن چکاہے اورنہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرکے عوام اس سے استعفادہ کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدالاضحی کے دوسرے روزطارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریابلاک4میں چرم قربان جمع کرنے کے سلسلے میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں ارکان رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی،عادل خان کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی نے بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اورعوامی خدمات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کوبریفنگ دی۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹر احمدعلی نے میڈیا کے نمائندوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آج یہاں پوراشہربساہواہے ،چرم قربان جمع کرنے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن کی فیلڈمیں بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن تیزی سے کام کررہی ہے اوراس کے زیراہتمام اسکولزکالجزبلکہ یونیورسٹی شروع کردی گئی ہیں جہاں غریب ومستحق اوریتیم بچوں کوجدیداعلیٰ تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم قائدتحریک کے فکروفلسفے کے مطابق اس کام کومزیدآگے لیجاناچاہتے ہیں اوراسی طرح عوام کاتعاون اورسپوٹ ہمیں حاصل رہاتووہ وقت دورنہیں جب ہم اپنے مشن میں کامیاب ہونگے۔
رکن را بطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ تمام ترمنفی پروپگنڈوں اورسازشی ہتھکنڈوں کے باوجودایم کیوایم کی مقبولیت میں مزیدکئی گناہ اضافہ ہواہے ، ملک بھرکے حق پرست عوام نے جس طرح ایم کیوایم پراپنے اعتماد کااظہارکیاہے اورچرم قربان خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کی ہیں اس نے آج ایک بارپھرماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں،بلاتفریق رنگ ونسل دکھی انسانیت کی خدمات سے یہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیاں کسی نہ کسی صورت میں سالہ سال جاری رہتی ہیں۔انہوں نے چرم قربان خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنے پرحق پرست عوام کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہرسال چرم قربان جمع کرنے کاسلسلہ شروع کرتی ہے آج اس سلسلے کادوسرادن ہے ۔ عوام نے ہم پرجس اعتماد کا اظہارکیاگیاہے وہ ہمارے لئے قابل فخرو ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ بھی ہم نے اپنے سابقہ ریکارڈکوتوڑاہے جس پرہم عوام کے بے حدممنون ومشکورہیں۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرناصرجمال کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی انیس احمدقائمخانی،حیدرعباس رضوی،احمدسلیم صدیقی ، سید امین الحق اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹراحمدعلی نے طارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریامیں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ کاتفصیلی دورہ کیااورچرم قربان کرنے کے سلسلے میں جاری کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ان پراطمینان کااظہارکیا۔انھوں نے موقع پرموجودذمہ داران ورضاکاروں سے جمع ہونیوالے کھالوں کومحفوظ بنانے اورانہیں ٹرکوں سے اتارنے کے کاموں کے طریقہ کارکے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی اوررضاکاروں اورایم کیوایم کے کارکنان کو الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔