18 اکتوبر ، 2013
کراچی…وزیراطلاعات سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ جمہوریت میں تنقید کرنا سب کا حق ہوتا ہے اور تنقید کرنے والے تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی پر مخالفین نہیں ہمیشہ تنقید کی ہے اور تنقید کرنے والے تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2018 کے انتخابات میں مقابلے کا اعلان کیا ہے اور پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات میں تمام مخالف جماعتوں کا مقابلہ کرے گی۔پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کو چاروں صوبوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو جیسے عظیم قربانیوں کے باعث ملک میں جمہوریت ہے۔