دنیا
22 مارچ ، 2012

ایران شام کو غیر قانونی ہتھیار فراہم کررہا ہے ، امریکا و برطانیہ کا الزام

نیویارک … امریکا اور برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران شام کو ہتھیار فراہم کررہا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکی ،برطانوی اور فرانسیسی سفارتکاروں نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں امریکی نائب سفیر روسمیری ڈیکارلو نے کہا کہ ایران کی جانب سے شام کو غیر قانونی ہتھیاروں کی فراہمی ہمارے لیے انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے ۔

مزید خبریں :