22 اکتوبر ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹرکے کارکن محمدندیم کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ ایک بیان میں انھوں نے ندیم شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ندیم شہید کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔(آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن ارشدکی والدہ شمیم بانو کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے بھی لانڈھی سیکٹرکے شہیدکارکن کی والدہ محترمہ شمیم بانوکے انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورسوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)۔علاوہ ازیں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سوات کی وادی کالام میں مقامی جرگے کی جانب سے چارمعصوم لڑکیوں کو”سوارہ“کی فرسودہ اورظالمانہ رسم کے تحت لڑکوں کے حوالے کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے خواتین کے ساتھ سراسرظلم اورمعاشرے پربدنماداغ قراردیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک میں معصوم لڑکیوں کوجرگے کے خود ساختہ غیرقانونی فیصلوں کے تحت فرسودہ اورظالمانہ رسومات کے بھینٹ چڑھانے کاواقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے جس نے ایک بارپھر دورِ جہالت کی یاد تازہ کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ ہمارے ملک میںآ ج بھی خواتین کوبرابرکے حق دینے کے بجائے انہیں فرسودہ اور ظالمانہ رسومات کی بھینٹ چڑھادیاجاتاہے ۔انہوں نے سوات وادی کالام میں جرگے کے خودساختہ اورظالمانہ فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے نے دو بہنوں اوردوبھتیجیوں کی زندگی بربادکردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نوازشریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اورخیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ وادی کالام میں جرگے کے غیرقانونی فیصلے کے تحت لڑکیوں کوسوارہ قراردینے کانوٹس لیاجائے اورفیصلے میں ملوث ذمہ دار افراد کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزادی جائے۔