دنیا
22 مارچ ، 2012

شامی صوبے ادلب میں بس پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

شامی صوبے ادلب میں بس پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

دمشق … شام کے صوبے ادلب میں بس پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، حکومت مخالفین نے الزام لگایا ہے کہ بس پر فائرنگ شامی فوجیوں نے کی ہے۔ سیرین آبزر ویٹری فور ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق بس میں ڈرائیور اور 2 خاندانوں کے 9 افراد سوار تھے جو ترکی جارہے تھے۔ ادلِب صوبے کے قصبے سرمین میں بس پر فائرنگ کی گئی جس سے تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان میں 2 عورتیں اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ حکومت مخالفین نے الزام عائد کیا ہے کہ بس پر شامی فوجیوں نے فائرنگ کی۔

مزید خبریں :