دنیا
28 اکتوبر ، 2013

برطانیہ میں سمندری طوفان کا خطرہ

برطانیہ میں سمندری طوفان کا خطرہ

لندن…برطانیہ کے سر پر سمندی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے طوفانی ہوائیں انگلینڈ اور ویلز میں داخل ہوجائیں گی۔ کئی دہائیوں کے سب سے طاقتور سمجھے جانے والے اس طوفان سے برطانیہ کے نصف سے زائد علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔طوفان سے پہلے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور شدید بارش ہونے کا امکا ن ہے، جس سے روڈ ، ریل اور ہوائی سفر کے متاثر ہونے کی بھی وارننگ دی جارہی ہے۔مقامی میڈیا نے اس طوفان کو سینٹ جوڈ کا نام دیا ہے۔برطانوی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لیے پہلے ہی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ادھر ہائی وے حکام نے بھی سڑکوں اور مختلف پْلوں کو بند کرنے کاعندیہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا اشارہ بھی دیا ہے۔

مزید خبریں :