04 نومبر ، 2013
برسلز…نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے فوگ راس موسِن نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی جاری رہے گی۔برسلز میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیٹو کنٹینرزجلائے جانے کے حالیہ واقعات کی تفصیل کا علم نہیں۔ امید ہے کہ پاکستانی حکومت نیٹو سپلائی کو ہرممکن تحفظ دے گی۔ یہ پاکستان کے حق میں بھی اہم ہے۔ راسموسِن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔ نیٹو کو علم ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے بہت نقصان ہوا ہے۔ نیٹو ممالک پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔