24 مارچ ، 2012
نیویارک…امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ پندرہ لاکھ ہے ،یہ تعداد ہوم لینڈ سیکیورٹی کی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قانونی دستاویزات کے بغیر امریکا میں مقیم افراد میں سب سے زیادہ تعداد میکسیکو کے باشندوں کی ہے۔ایک کروڑ پندرہ لاکھ افراد میں 59 فیصد میکسیکن ہیں۔ اس کے علاوہ وسطی امریکا کے تین ممالک ایل سلوا ڈور ، گوئٹے مالا اور ہونڈراس کے 14 فیصد ، چین ، فلپائن ، بھارت ، جنوبی کوریا اور ویت نام کے دو دو فیصد شہری غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں۔