05 نومبر ، 2013
ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ جنگ) پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف ٹیکساس نے اوباما کینسر کے پروگرام کے محکمہ ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز سے سرٹیفائیڈ اپبلی کیشن کونسلر (CAC) کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے اس طرح اب یہ تنظیم پاکستانیوں کی پہلی نمائندہ تنظیم بن گئی ہے جو اس پروگرام کے تحت اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو افورڈ ایبل ایکٹ کے تحت انرول کے ساتھ ساتھ مزید کاؤنسلروں کی تربیت کر سکے گی اس بات کا اظہار پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے ترجمان سید فیاض حسن کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی ادارہ کی جانب سے PAAT کو یہ اعزاز ملنا کمیونٹی کیلئے باعث فخر ہے , پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہماری ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح ہے اور مذکورہ پروگرام کے ذریعے ہم اپنی کمیونٹی کے افراد کو درست سمت کا تعین اور ان کی طبی فلاح و بہبود کیلئے اہم مشورے اور کام کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ PAAT کی جانب سے ٹیکساس کے شہریوں خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کیلئے یہ اعزاز ملنا ایک تحفے سے کم نہیں .انہوں نے کہاکہ سابقہ دور میں جو بھی تنظیمیں پاکستانیوں کی نمائندہ بن کر کام کرتی رہی ہیں یا کر رہی ہیں‘ انہوں نے کبھی بھی اس طرح کا اعزاز حاصل نہیں کیا تاہم ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کی خدمت کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے اور عملی کام کے ذریعے یہ بتایا جائے کہ ہم واقعی طور پر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کا جذبہ رکھتے ہیں اور اس کیلئے عملی طور پر بھی سرگرم عمل ہیں۔ دوسری جانب ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر سلیمان نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کے محکمہ ہیلتھ ا ینڈ ہیومن سروسز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری ایسوسی ایشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا انہوں نے کہاکہ امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ سوسائٹی کا ایک اچھا فرد ہونے کے ناطے اس کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایسوسی ایشن اپنے تمام اراکین اور بورڈ ممبران کو اس ضمن میں بحیثیت سرٹیفائیڈ کونسلر ٹریننگ دے گا جبکہ دیگر کمیونٹی اراکین جو کہ اس سلسلہ میں اس سرٹیفکیٹ کے خواہشمند ہوں‘ اُن کو بھی ٹریننگ مہیا کرے گا اور اس کا دائرہ کار مساجد اور کمیونٹی چرچز تک بھی پہنچائے گا تاکہ کمیونٹی کے لوگوں کی صحت عامہ کے سلسلہ میں مدد کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس پروگرام اور ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت تمام امریکیوں پر لازم ہے کہ وہ 15 دسمبر تک اس پروگرام میں شمولیت اختیار کر لیں جس کا اجراء یکم جنوری 2014ء سے ہو جائیگا جبکہ ریاست ٹیکساس اُن ریاستوں میں ہے جو کہ اس پروگرام میں حصہ نہیں لے رہی ہے اس طرح میڈیکٹ اور میڈیکلر صحت انشورنس رکھنے والے افراد پر اس کا کوئی فرق نہیں پڑے گا تاکہ دیگر افراد کو جو کہ کسی انشورنس کے تحت کور نہیں ہیں‘ اُن کو اس پروگرام میں شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے اس لئے پہلے سے اس ضمن میں کمیونٹی کے افراد کو چاہئے کہ وہ ایسوسی ایشن کے اراکین سے فوری رابطہ کر کے اپنے پہلے بہتر انشورنس کا انتخاب کریں۔ سید فیاض حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن کمیونٹی کیلئے فلاح و بہبود کے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے دیگر رہنماؤں جن میں ڈاکٹر عامر سلیمان‘ نعیم چودھری‘ ڈاکٹر جاوید اجمل‘ غلام وڑائچ‘ آفتاب صدیقی‘ عشر احمد‘ شوکت اور دیگر نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ کمیونٹی کے دیگر افراد سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھی آگے آئیں اور ایسے فلاح و بہبود کے کاموں میں پاکستان ایسوسی ایشن کے پرچم تلے بڑھ حصہ کر حصہ لیں۔