24 مارچ ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ انتخابات اگلے سال ہوں گے، ہر سیاسی جماعت میں وزارت عظمیٰ کے دس سے بارہ امیدوار بیٹھے ہیں ،نوازشریف بھائی تھے آئندہ بھی بھائی ہو سکتے ہیں ۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میدیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کوسیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے،خط لکھنے یا نہ لکھنے کا معاملہ عدالت میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے شریف برادران صدر کوگھسیٹنے کی باتیں کیوں کرتے ہیں، سب ملک کے بارے میں سوچیں یہ نہ سوچیں کہ نوازشریف کیاکہہ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی سے تعاون کیا ، صدر مملکت اوراتحادیوں کاموقف ایک ہی ہے،چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کافیصلہ پارلیمنٹ یا عوام کریں گے۔