Time 01 اپریل ، 2025
دنیا

جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بمباری جاری رہے گی، ٹرمپ

جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بمباری جاری رہے گی، ٹرمپ
امریکا نے یمن حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے، ترجمان حوثی/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک یمن کے حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بم باری جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی یمن پر بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ روز بھی امریکا نے یمن کے کاماران جزیرے پر بمباری کی۔

اس حوالے سے حوثی اکثریتی تنظیم انصارالاسلام کا کہنا ہے کہ امریکا نے حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام حوثیوں اور ایران دونوں کے لیے ہے۔ 

انہوں نے کہا جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بم باری جاری رہے گی۔ 


مزید خبریں :