پاکستان
24 مارچ ، 2012

ملتان:ٹریفک جرمانوں میں اضافے کیخلاف آج بھی احتجاج

ملتان …ملتان میں ٹریفک چالان کے جرمانوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ملتان میں گھنٹہ گھر چوک پر پاکستان تحریک انصاف، رکشہ یونین اور متحدہ شہری محاز کی جانب سے ٹریفک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک چلان کے جرمانوں میں پنجاب حکومت نے کئی گنا اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے ان کا معاشی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔دوسری جانب وفاق کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے ان کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں پریشان کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :