23 فروری ، 2025
اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہرکوئی نشان موجود نہیں ہے۔
وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہورکے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔