24 مارچ ، 2012
سکھر…بلوچستان کے علاقے حب چوکی میں کاری قرار دی جانے والی خاتون جان بچانے کے لیے اپنے دو بچوں سمیت وومن پولیس اسٹیشن سکھر پہنچ گئی،امام زادی کا تعلق بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر ولی محمد مری نے اس کو علاقے کے ایک شخص کے ساتھ کاری قرار دے دیا ہے اور وہ اس کو ہلاک کرنا چاہتا ہے، اس لیے وہ اپنے بچوں سمیت جان بچانے کے لیے سندھ پہنچی ہے یہاں وہ کچھ عرصہ ایک مزار پر رہی ہے ۔اب وہ پولیس کی مدد سے دارالامان میں پناہ حاصل کر نا چاہتی ہے، سکھر وومن پولیس نے خاتون کو سیکیورٹی فراہم کی ہے مذکورہ خاتون کو پیر کے دن عدالت میں پیش کیا۔