24 مارچ ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امام مسجد قاری عبدالباسط جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹین ٹاوٴن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امام مسجدقاری عبدالباسط پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید ہوگئے،قاری عبدالباسط نماز بڑھانے کے لئے گھر سے مسجد جارے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کے بعد زخمی قاری عبدالباسط کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،قاری باسط کے قتل کی خبر سنتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی بعد میں ہسپتال انتظامیہ نیلاش ورثا کے حوالے کردی،قاری عبدالباسط کے قتل کے خلاف مشتعل مظاہرین نے کاسی روڑ پر ٹائر جلا کر بند کر دیا اور احتجاج کیا،جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں کلی دیبہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمیل رند نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔