24 مارچ ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عدالتی فیصلے نہیں مانتی ، میمو گیٹ اور این آر او جیسے کیسوں میں تاخیر نہ کی جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ضیاء کے صدر کاکہنا تھا کہ عوام توہین عدالت اور دیگر کیسوں کے حوالے سے تذبذب کاشکار ہیں،بڑے کیسوں کے فیصلے جلد سنائے جائیں،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کواکٹھاکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، موجودہ صدر کی موجودگی میں غیرجانبدارانہ الیکشن نہیں ہوسکتے،اپوزیشن مل کرفیصلہ کرے کہ الیکشن کس طرح اورکون کرائے۔