24 مارچ ، 2012
نوشہرہ…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپریشن کے باعث مقامی آبادی کی نقل مکانی جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ میں مزید آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق باڑہ میں حالیہ آپریشن کے باعث مزید آٹھ ہزار خاندان نقل مکانی کرنے جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ پہنچے جہاں ان کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مجموعی تعداد14ہزار 933تک پہنچ گئی ہے۔جن میں سے 6ہزار 566 خاندان کیمپ میں جبکہ 8ہزار 367خاندان کیمپوں سے باہر مقیم ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کیمپ میں مقیم افراد کو خیمے اور خوردنی اشیاء پر مشتمل امدادی پیکیج فراہم کردیا گیا ہے۔