24 مارچ ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے میٹرک کے نصا ب قرآنی آیات اور قائد اعظم کے مضمون کو خذف کرنے کے خلاف 25 مارچ سے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ پشاور سے جاری بیان میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو نظام تعلیم سیکولر بنیادوں پر استوار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت بھارتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور میٹرک کے نصاب سے جہاد سے متعلق قرآنی سورتوں، احادیث مبارکہ اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے مضامین کو خارج کردیا گیا ہے۔ شبیر احمد خان نیکہاکہ جماعت اسلامی25 مارچ سے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیاجائے گا۔