پاکستان
24 مارچ ، 2012

ملک بھر میں بجلی بحران میں اضافہ، لوڈشیڈنگ 20گھنٹوں تک جا پہنچی

ملک بھر میں بجلی بحران میں اضافہ، لوڈشیڈنگ 20گھنٹوں تک جا پہنچی

لاہور … گرمی آتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے،بجلی کا شارٹ فال 6100میگا واٹ تک جاپہنچا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے سے بڑھ گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار اور معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ، گھریلو صارفین، طلباء، دکانداروں اور تاجروں کے ساتھ فیکٹری ورکر بھی شدید پریشان ہیں۔ پیپکو کی طرف سے 3 ماہ سے کسی قسم کا شیڈول جاری نہیں کیا جارہا، لاہور میں کئی گرڈ اسٹیشنز کئی کئی گھنٹے بند رہنے لگے ہیں۔ اندرون شہر، جوہر ٹاوٴن، گرین ٹاوٴن، ٹاوٴن شپ، فیروز پور روڈ، نسبت روڈ، علامہ اقبال ٹاوٴن، سمن آباد، اچھرہ، کوٹ لکھپت کے علاقوں میں بیس 20 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، اس وقت بجلی کی پیداوار 8 ہزارمیگاواٹ جبکہ طلب 14 ہزار100 میگاواٹ سے زائد ہے ۔

مزید خبریں :