پاکستان
24 مارچ ، 2012

ہم عدم تشدد کے پیروکار اور پرامن سیاست کرتے ہیں، بشیر قریشی

 ہم عدم تشدد کے پیروکار اور پرامن سیاست کرتے ہیں، بشیر قریشی

کراچی … چیئرمین جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی نے کہا ہے کہ تاریخی مارچ کرکے سندھی قوم نے پوری دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ تاریخی اجتماع کا اثر زائل کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں پرامن سیاست کرتے ہیں، ہماری ریلی پر امن تھی اور ریلی میں کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی۔ بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں پرامن سیاست کرتے ہیں، ہماری ریلی پر امن تھی اور ریلی میں کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گلشن حدید سے تبت سینٹر تک ریلی کے دوران کوئی ناخواشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،سندھ ہمارا تاریخی وطن ہے اور اسکی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، سندھ کی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے، سندھ کی غیرت اور وجود کی سلامتی کیلئے ہر سندھی متفق ہے۔ بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں کبھی نفرت پھیلانے کی بات نہیں، ہم دنیا سے اخلاقی اور سیاسی مدد چاہتے ہیں۔ بشیر قریشی نے ملیر میں صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :