24 مارچ ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی کے ترجمان نہ بنیں وہ اپنی آئینی حددو کا خیال رکھیں۔ لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھاکہ لوٹ مار کرنے والے اور آئین کا مذاق اڑانے والوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو نے کو ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے عوام کو لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھاکہ سرائیکی صوبے کا کھوکھلا سیاسی نعرہ لگانے والوں کو آئندہ انتخابات میں اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔