پاکستان
24 مارچ ، 2012

چند لیپ ٹاپ بانٹ کر وزیراعلیٰ پنجاب اداکاری کرتے ہیں، شازیہ مری

چند لیپ ٹاپ بانٹ کر وزیراعلیٰ پنجاب اداکاری کرتے ہیں، شازیہ مری

کراچی … وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چند لیپ ٹاپ بانٹ کر ٹی وی پر اشتہار چلاتی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اس میں اداکاری کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتی ہوئے کہی۔ وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اپنی جیب سے لیپ ٹاپ نہیں بانٹ رہے یہ غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام پرامن لوگ ہیں اور اپنے بچوں کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری ختم کرنے کے لیے چند علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :