25 مارچ ، 2012
پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دھماکہ تھانہ متنی کی حدود میں واقع ارباب ٹاپو چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے ایڈیشنل ایس ایچ او گوہر خان دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔