17 نومبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین افرادجاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقع گیس کی لیکے یج کے باعث ہوا۔ سلنڈر پھٹنے سے تین بچوں سمیت اٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دو بچے اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واقع کی مزید تحقیقات کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی طلب کیا گیا۔ایس پی کلفٹن ندیم احمد کے مطابق گھرمیں کباڑ کا سامان لاکر رکھا جاتا تھا ، کباڑ کی چیزوں کو پگھلانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا گھر کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کے وقت گھر میں اس کا شوہر، ایک بہو اور اس کے بچے موجود تھے ،ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق تین لاشیں اور پانچ زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں اٹھ سال کا صغیر، 55سال کا غلام حیدراور پانچ سال کا چاہت شامل ہیں جبکہ ثانیہ ، سمیرا، عدنان ، ثمینہ اور منتظر زخمی ہوئے ۔