17 نومبر ، 2013
پشاور…تحریک انصاف سمیت خیبرپختونخوا کی دیگراتحادی جماعتوں نے پشاور میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی کی بندش کیلئے دھرنا ملتوی کردیا ہے،اس حوالے سے خیبر پختون خوا کے وزیرشاہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اعلان کیا کہ نئی تاریخ کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں کردیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا راول پنڈی کی صورت حال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی اتحادی جماعتوں نے 20 نومبرکو دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف بھی شامل تھی۔