پاکستان
17 نومبر ، 2013

راول پنڈی میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ،کل سے کاروبار شروع،وزارت داخلہ

راول پنڈی میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ،کل سے کاروبار شروع،وزارت داخلہ

راول پنڈی…وزارت داخلہ نے راول پنڈی میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت داخلہکے اعلان کے مطابق کل سے شہر کی تمام مارکیٹیں کھل جائیں گی۔تاہم شہر میں اجتماعات پر پابندی ہوگی۔وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ سیکیورٹی اور قیام امن کیلیے فوج شہر میں موجود رہیگی۔واضح رہے کہ یوم عاشورہ کے دن شہر میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والے تصاد م اور اسکے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد کشید ہ صورتحال کے تناظر میں مقامی انتظامیہ اور پنجاب حکومت نے شہر میں جمعہ کی شب کرفیونافذ کردیا تھا،تاہم اب جبکہ شہر کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے،ذرائع کے مطابق اتوار کی شام وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کے بعد رات بارہ بجے شہر سے کرفیواٹھانے اور شہر میں پیر سے معمول کی کاروبار زندگی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :