پاکستان
25 مارچ ، 2012

سینٹرل جیل ڈی آئی خان میں سزائے موت کے قیدی کا اقدام خودکشی

ڈی آئی خان…سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کی کوشش کی ،جسے جیل انتظامیہ نے ناکام بناکر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل میں پشاور سینٹرل جیل سے منتقل کئے گئے 9قیدیوں میں سے امتیاز نامی قیدی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔جس جیل انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق امتیاز کیخلاف تھانا چھاوٴنی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔جبکہ اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے امتیاز نامی قیدی سمیت 9قیدیوں کو پشاور سینٹرل جیل سے 4 ماہ قبل منتقل کیا گیا تھا۔ منتقلی کیخلاف قیدی احتجاجاً بھوک ہڑتال پر تھے۔ منتقل کئے گئے تمام قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں سینٹرل جیل ہری پور یا پشاور منتقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے باآسانی ملاقات کرسکیں۔

مزید خبریں :