پاکستان
21 نومبر ، 2013

سانحہ راول پنڈی میں ملوث 28 ملزمان کی شناخت کرلی ، رانا ثنا اللہ

 سانحہ راول پنڈی میں ملوث 28 ملزمان کی شناخت کرلی ، رانا ثنا اللہ

راولپنڈی…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ راول پنڈی میں ملوث 28 ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے شناخت کرلی گئی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ راول پنڈی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ، جسے میڈیا اور سول سوسائٹی نے مل کرناکام بنایا ، انہوں نے کہاکہ راول پنڈی میں شرپسندی میں ملوث 28 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے ۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جو کوئی یہ کہتا ہے کہ سیکڑوں افراد مرے ہیں تووہ ملک دشمنی کا مرتکب ہے، ابھی تک کسی کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ نہیں ، اگر کوئی گمشدہ ہے تو اس کو تھانے میں رپورٹ کیا جائے۔صوبائی وزیر قانون کاکہنا تھاکہ راولپنڈی واقعے کے لیے پرامن احتجاج کے شرکا کو سیکیورٹی مہیا کریں گے،عوام اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں تاکہ شرپسند عناصر کو کوئی موقع نہ ملے۔

مزید خبریں :