25 مارچ ، 2012
لاہور … پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سری لنکا میں کھیلے گا ،اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز آسٹریلیا میں کھیلنے کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے متعلق سری لنکا کرکٹ کی پیش کش قبول کرلی ہے جس کے مطابق اب یہ سیزیز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق نشانتھا رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ پی سی بی کو سری لنکا میں سیریز کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور پی سی بی کے ڈائریکٹر چند روز میں اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے سری لنکا جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل ہوگی۔