پاکستان
26 مارچ ، 2012

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر شروع ہو گی اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی کا طریقہ کار آرٹیکل 10 اے سے متصادم ہے، آرٹیکل 10 اے کے تحت ان کی سادہ سی استدعا ہے کہ وہ جج جس نے شوکاز کا نوٹس جاری کیا ہو، وہ بنچ میں نہیں ہونا چاہیے۔ موجودہ بنچ نے نوٹس جاری کیا،اورفردجرم عائدکی، اب توہین عدالت کامعاملہ دوسریبنچ کوبھیجاجاناچاہئے تھا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئے تھے کہ تعصب کے نکتے کو اس قدر بڑھایا گیا تو مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ غلط مطلب ہے کہ سزا دینے کے لئے عدالت کا ذہن بن چکا ہے۔

مزید خبریں :