پاکستان
26 مارچ ، 2012

خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات پر پارلیمنٹ میں آج بحث ہوگی

خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات پر پارلیمنٹ میں آج بحث ہوگی

اسلام آباد… خارجہ پالیسی اور پاک امریکا تعلقات پر قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا۔20مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ میاں رضا ربانی نے خارجہ پالیسی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کیں، تاہم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کی جانب سے ان سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگنے پراجلاس پیر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ، آج شام چار بجے شروع ہونے والے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سفارشات پر باضابطہ بحث کا آغاز چودھری نثار کریں گے جس کے بعد دیگر جماعتوں کے ارکان اس میں حصہ لیں گے، اجلاس کے لئے متقفہ لائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ہفتے کو اسلام آباد میں ہوا ، ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ اور آل پارٹیز کانفرنس کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جائے گا، ایوان میں بحث مکمل ہونے کے بعد سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

مزید خبریں :