26 مارچ ، 2012
اسلام آباد… غذر میں چار روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، استور اور مظفر آباد میں بارش اور برفباری جاری ہے ،گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند اور نظام زندگی بری طرح متاثرہے۔ غذر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری تھمنے سے سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے لیکن درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکوں کو اب تک نہیں کھولا جاسکا ہے۔ آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ ایک بار پھرشروع ہوگیا ہے۔