پاکستان
25 نومبر ، 2013

نواب غوث بخش کی مسئلہ بلوچستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

نواب غوث بخش کی مسئلہ بلوچستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

اسلام آباد…سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے وفاقی حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ مسئلہ بلوچستان کے حل کے لئے خان آف قلات سمیت ناراض بلوچ رہنماوٴں سے رابطے کی ذمہ داری نبھانے کو تیار ہیں۔ نواب غوث بخش باروزئی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ان کا بطور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان ، خان قلات سے ملاقات کا وقت طے ہوگیا تھا مگر بعض عناصر نے اس میں رکاوٹ ڈال دی۔ان کا کہنا تھا کہ پٹھان ،بلوچ اور براہوی قوم سمیت کوئی بلوچستان کی آزادی نہیں مانگتا،جو آزادی کی بات کرتے ہیں، اللہ ان کو عقل دے۔نواب غوث بخش باروزئی نے سردار اختر مینگل کے خلاف مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے اُسے غلط اقدام قرار دیا۔

مزید خبریں :