پاکستان
25 نومبر ، 2013

پشاور میں نیٹوکنٹینرز روکنے کیلئے تحریک انصاف کا دوسرے دن بھی دھرنا

پشاور میں نیٹوکنٹینرز روکنے کیلئے تحریک انصاف کا دوسرے دن بھی دھرنا

پشاور…پشاورکے رنگ روڈ پر حیات آباد کے قریب افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینرزکوروکنے کے لئے تحریک انصاف کا دھرنا دوسرے روزجاری رہا۔پشاورکے رنگ روڈ پر حیات آباد کے نیٹو سپلائی روکنے کے لئے پشاور کے حیات آباد رنگ روڈ ٹول پلازاپر تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔آج جماعت اسلامی کے کارکن بھی دھرنے میں شامل ہوئے۔ کارکنوں نے ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکن رنگ روڈ سے گزرنے والے کنٹینرزپر عقابی نظر رکھے ہوئے تھے۔انہوں نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مال بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔دوسری جانب موٹروے ٹول پلازاپربھی نیٹوسپلائی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرناجاری رہا۔پیرکے روزدھرنے میں نیٹوسپلائی کی نوگاڑیاں واپس کی گئی تھیں۔ جبکہ دوسرے روزایک کنٹینرکوآگے جانے سے روک دیا گیا۔اس موقع پرکارکنوں اورڈرائیورزمیں تلخ کلامی بھی ہوئی۔تحریک انصاف کے دھرنے کودوروزمکمل ہوئے۔کارکن کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح موٴقف کے اعلان تک دھرناجاری رہے گا۔

مزید خبریں :