پاکستان
25 نومبر ، 2013

وزیراعلیٰ کی قیادت میں پی پی وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

وزیراعلیٰ کی قیادت میں پی پی وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی…پیپلزپارٹی کے سینئرر ہنماوٴں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی کی قیادت میں پیر کی شب گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم صورتحال پر گفتگو کی،جبکہ بلدیاتی نظام سے متعلق معاملات بھی زیرغور آئے۔اس موقع پرسابق وزیرداخلہ رحمان ملک،صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اور وزیر تعلیم نثارکھوڑوبھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق گورنرسندھ اورپیپلزپارٹی کے رہنماوٴں میں آیندہ کی ملاقات پرمشاورت بھی ہوئی۔

مزید خبریں :