پاکستان
26 مارچ ، 2012

کراچی:کلفٹن میں گذشتہ رات فائرنگ کا ملزم گرفتار

کراچی:کلفٹن میں گذشتہ رات فائرنگ کا ملزم گرفتار

کراچی… کراچی کے علاقے کلفٹن میں گذشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے والا ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں گذشتہ شب متحدہ قومی مومنٹ کے مشاعرہ کے باہر ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ملزم کامران ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس آج بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں نیلم کالونی میں چھاپہ مار کر مفرور ملزم منیرکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں اے ایس آئی غفار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :