پاکستان
26 نومبر ، 2013

سپریم کورٹ کا 35 لاپتہ افراد کو ایک بجے تک عدالت میں پیش کرنیکا حکم

سپریم کورٹ کا 35 لاپتہ افراد کو ایک بجے تک عدالت میں پیش کرنیکا حکم

لاہور…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایڈیشنل سیکریٹری دفاع کوحکم دیا ہے کہ 35 لاپتہ افراد کو ہر صورت ایک بجے تک عدالت میں پیش کریں ، ورنہ نتائج سے آگاہ رہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی لاپتہ افراد کیس کی سماعت کررہا ہے۔دوران سماعت 35 قیدیوں کو بازیاب نہ کرنے اور سیکرٹری دفاع کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری دفاع نے عدالت میں بیان دیا کہ سیکرٹری دفاع بیمار ہیں اس لئے نہیں آ سکے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری دفاع بیمار ہیں تو چھٹی لے کر چارج کسی اور کو دیتے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ 35 افراد کے ثبوت آئے ہیں، انہیں جہاں سے مرضی بازیاب کرا کر لائیں،وزیراعظم، وزیر دفاع یا کسی بھی وردی والے سے رابطہ کر کے بتائیں کہ یہاں جواب کون داخل کرائے گا۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیکریٹری دفاع کو حکم دیا کہ ایک بجے تک 35لاپتہ افراد کو ہر صورت عدالت میں پیش کریں،گر آج ان افراد کو پیش نہ کیا گیا تو نتائج سے آگاہ رہیں۔

مزید خبریں :