26 مارچ ، 2012
کراچی… ملیر بار کے سابق صدر اور ان کے بیٹے کے قتل کے خلاف ملیر بار کی منیجنگ کمیٹی نے ایک ہفتے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان ہے۔ وکیل رہنما صلاح الدین حیدر اور انکے بیٹے کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ ملیر کورٹ میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہاہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی کام معطل اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت چیمبر میں کی جارہی ہے ملیر بار کی منیجنگ کمیٹی کا اجلاس ملیر بار کے آفس میں ہوا جس میں ایک ہفتے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ روزانہ علامتی طور پر ایک گھنٹے تک نیشنل ہائی وے پر احتجاج کابھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ملیر بار میں ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی بھی کی گئی جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔