دنیا
26 مارچ ، 2012

غیر معیاری گاڑیاں کلیئر کرنے پر رشوت کی پیشکش ہوئی،سابق بھارتی آرمی چیف

غیر معیاری گاڑیاں کلیئر کرنے پر رشوت کی پیشکش ہوئی،سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی… بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں غیر معیاری فوجی گاڑیوں کو کلیرکرنے پر 14کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ لابسٹ جو حال ہی میں فوج سے ریٹائر ہو چکا ہے اس نے انہیں کہا کہ اگر وہ فوج کے کچھ سامان کی خرید کو کلئیر کردیں تو وہ انہیں 14کروڑ روپے رشوت کے طور پر دے گا، جنرل سنگھ نے مزید بتایا کہ فوجی سامان میں 600غیر معیاری گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی کلئیرنس کے لئے انہیں معاوضہ کی پیشکش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے استعمال میں 7ہزار سے زائد گاڑیاں ہیں جن کی خرید و فروخت کے بارے میں کوئی باز پرس نہیں کی جاتی۔جنرل سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اس بات کی اطلاع وزیر دفاع اے کے انتھونی کو بھی دے دی تھی۔

مزید خبریں :