پاکستان
26 مارچ ، 2012

طلباء کے ہاتھوں میں بندوق نہیں، لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، مریم نواز

طلباء کے ہاتھوں میں بندوق نہیں، لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، مریم نواز

لاہور… مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آمر کی طرح طلبا کے ہاتھوں میں بم اور بندوق نہیں دے رہے، بلکہ لیپ ٹاپ دے رہے ہیں تاکہ طلبا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ سکیں، یہ بات انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ایکسویں صدی میں چیلنجز کا سامان کرنے کے لئے جدید تعلیم کا حصول ضروری ہے اور پنجاب حکومت نے میرٹ پر اس سال سوا لاکھ لیپ ٹاپ دیئے ہیں اور اگلے سال تین لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے ۔ لاہور کالج فار ویمن یوینورسٹی کی وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کی شادی ایسے شخص سے نہ کریں جو ان کو گھر پر بٹھادیں یا ان پر تیزاب پھینک دیں۔

مزید خبریں :