پاکستان
26 مارچ ، 2012

خریف کیلئے سندھ اور پنجاب کو 21فیصد کم پانی ملے گا، ترجمان ارسا

خریف کیلئے سندھ اور پنجاب کو 21فیصد کم پانی ملے گا، ترجمان ارسا

اسلام آباد… ارسا نے کہا ہے کہ اس سال خریف کیلئے سندھ اور پنجاب کو 21فیصد کم پانی ملے گا۔یہ بات چیف انجینئر یاسمین احسان کی زیر صدارت ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ ترجمان ارسا کے مطابق خیبر پختونخوا کو 0.28ملین ایکٹر فٹ پانی ملے گا، بلوچستان کو 2.6ملین ایکڑ فٹ،پنجاب کو 9ملین ایکڑ فٹ اور سندھ کو 5.6ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 30مارچ کو ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ان سفارشات کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 15اپریل کے بعد درجہ حرارت میں بہتری سے پانی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

مزید خبریں :