پاکستان
27 نومبر ، 2013

لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف مقرر

 لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف مقرر

اسلام آباد…وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنادیئے گئے، وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے ، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے ، وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری پر صدر مملکت ممنون حسین نے دست خط کرکے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ، دونوں لیفٹیننٹ جنرلز کو28نومبر سے جنرل کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی ہے ، لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف 29نومبر کو جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے ،موجودہ لیفٹیننٹ جنرلز کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل راشد محمود ، ہارون اسلم کے بعد دوسرے نمبر پر اور جنرل راحیل شریف تیسرے نمبر پر تھے ، آج فیصلے سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے ان دونوں لیفٹینٹ جنرلز سے ملاقات کی تھی ۔

مزید خبریں :