کھیل
28 نومبر ، 2013

محمد عرفان کی سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

محمد عرفان کی سری لنکا کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

لاہور…انجری کا شکار فاسٹ بالر محمد عرفان کی دسمبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ذوالفقاربابر اور شعیب ملک کی شمولیت کاامکان ہے۔فاسٹ بولر محمد عرفان جنوبی افریقا کے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی سیریز میں ان فٹ ہوئے، جس کے باعث وہ دورہٴ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عرفان کو فٹنس کیلئے مزید چار ہفتے درکار ہیں، جس کے باعث ان کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ آل راوٴنڈر شعیب ملک اور اسپنر ذوالفقار بابر کو فٹ قرار دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز میں کھلایا جاسکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولر عمرگل کی رپورٹ 2دسمبر کو آئے گی جس کے بعد ان کی شمولیت سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

مزید خبریں :